سکون میں ہوں۔۔ سیریز سے باہر ہونے والے شاہین آفریدی نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شئیر کردی! دیکھیں

image

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی جو اس وقت انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوچکے۔ البتہ آجکل وہ اپنی نئی زندگی کا ایک خوبصورت مرحلہ انجوائے کر رہے ہیں۔ جمعرات کو انہوں نے اپنے نومولود بیٹے آلیار کے ساتھ ایک دلکش لمحہ شیئر کیا، جو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی اس تصویر میں شاہین کو اپنے معصوم بیٹے کو سینے سے لگائے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے چہرے کی مکمل جھلک سامنے نہیں آئی۔ کرکٹر نے اس تصویر کے ساتھ ایک مختصر مگر معنی خیز کیپشن لکھا: "میں سکون میں ہوں"، جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

شاہین آفریدی کی یہ پوسٹ مداحوں کے درمیان تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، جہاں ان کے فالوورز اور فینز کی جانب سے دلکش تبصرے کیے جارہے ہیں اور شاہین، انشا، اور ان کے ننھے بیٹے آلیار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا شاہد کے گھر اگست میں ننھے آلیار کی آمد نے ان کی زندگی میں خوشیوں کی بہار بھر دی ہے، اور کرکٹر کے لیے یہ وقفہ اپنے بیٹے کے ساتھ قیمتی لمحات گزارنے کا ایک خوبصورت موقع ثابت ہو رہا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.