صرف رسید دکھا کر 20 ہزار روپے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ ایف بی آر نے عوام کو انوکھا موقع دے ڈالا

image

ایف بی آر نے جعلی رسید کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے زبردست انعام کا اعلان کر دیا! اگر آپ کسی ریسٹورنٹ یا ریٹیلر کی جعلی پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) رسید کا پتا لگاتے ہیں تو 20 ہزار روپے کے نقد انعام کے حقدار بن سکتے ہیں۔

ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ ٹیکس آسان موبائل ایپ کے ذریعے رسید پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کر کے اس کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔ اگر کیو آر کوڈ سے معلومات درست نہ ہوں، تو ایپ میں موجود جیو ٹریکنگ فیچر کے ذریعے فوری طور پر جعلی رسید کی رپورٹ دی جا سکتی ہے۔

مزید تفصیلات اور رپورٹنگ کا مکمل طریقہ کار ایف بی آر کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، تاکہ شہری آسانی سے اس انعامی اسکیم کا حصہ بن سکیں اور ٹیکس چوری کے خلاف اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اب آپ کی ذرا سی مستعدی آپ کے لیے بڑی رقم اور ملک کے لیے بڑی خدمت ثابت ہو سکتی ہے!


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.