27 اکتوبر ایشیا کی تاریخ کا سیاہ باب ، کشمیریوں کیساتھ کھڑے رہینگے ، صدر ، وزیر اعظم

image

صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے77 سال سے کشمیریوں کی خودارادیت کو دبایا ، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء جنوبی ایشیا کی تاریخ میں سیاہ باب ہے، آج کے دن بھارت نے جموں و کشمیر پر قبضے کے لیے فوج کشی کی۔

ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کیسے چین سے بیٹھیں، وزیراعظم

صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی افواج کا جبر برداشت کر رہے ہیں، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو عسکریت زدہ علاقے میں بدل دیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ان کے حق خود ارادیت کے حصول تک کھڑا رہے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 77 سال قبل آج کے دن بھارت نے سری نگر پر اپنی افواج اتاریں اور جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کیا۔

یوم یکجہتی کشمیر:کشمیریوں کے عزم کو دبایا نہیں جاسکتا،آئی ایس پی آر

شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی قابض افواج انسداد دہشت گردی کے سخت قوانین کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں تاہم یہ جابرانہ اقدامات کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تڑپ کو کم نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کے حتمی حل تک ان کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

 

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.