پیٹرول ایک بار پھر سستا ہونے کا امکان.. جانیں ایک لیٹر پیٹرول کی متوقع قیمت کیا ہے؟

image

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آتی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے امکانات روشن ہیں۔ حالیہ اشاروں کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 30 پیسے کی کمی متوقع ہے۔

گزشتہ پندہ روز کے دوران، عالمی سطح پر پیٹرول کی اوسط قیمت 1.5 ڈالر فی بیرل کم ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.5 ڈالر کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان تبدیلیوں کے پیش نظر، پاکستانی مارکیٹ میں بھی ان کا اثر دیکھنے کو ملے گا۔

یہ بھی ذکر کرنا ضروری ہے کہ حالیہ دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کی کمی آئی ہے، جبکہ انڈوں کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت 77.5 ڈالر سے گھٹ کر 76 ڈالر ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 86.5 ڈالر سے کم ہو کر 84 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد 31 اکتوبر کو ہونے جا رہا ہے۔ یہ تبدیلیاں عوام پر مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.