بھارتی قبضے کیخلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ ، احتجاجی مظاہرے ، ریلیاں

image

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے 77 سال مکمل ہو گئے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیر بھارتی قبضے کیخلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہر کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اسلام آباد میں  وزارت امور کشمیر کی جانب سے احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا ، ریلی کے شرکاء نے دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک مارچ کیا۔

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ ، مکمل ہڑتال

ریلی میں لبریشن سیل، حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے علاوہ وزارت اطلاعات اور وزارت خارجہ کے افسران نے شرکت کی ، شرکاء نے بھارت کیخلاف نعرے بازی کی۔

یاد رہے یومِ سیاہ ہر سال 27 اکتوبر کو منایا جاتا ہے تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.