پاکستان نےغزہ اور لبنان کیلئے 14ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی

image

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نےغزہ اور لبنان کیلئے 14 ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی۔

امداد کی 14 ویں کھیپ کراچی سے لبنان روانہ کی گئی ، یہ کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی، امدادی کھیپ میں تقریباً 17 ٹن سامان ہے جس میں خیمے، کھانے کے ٹن، خشک دودھ، کپڑے اور حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کیلئے امدادی سامان کا جہاز روانہ کر دیا

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ  تقریب میں وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر شاہ اور این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر قیصر شاہ نے فلسطین اور لبنان کی جنگ سے متاثرہ آبادیوں کو جاری تنازعات اور متاثرہ برادریوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے امداد فراہم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.