اگلے ہفتے سپریم کورٹ کے 8 بینچز مقدمات کی سماعت کرینگے ، روسٹر جاری

image

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ نے اگلے ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری کر دیا۔

28 اکتوبر سے یکم نومبر تک سپریم کورٹ کے 8 بینچز مقدمات کی سماعتیں کریں گے۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن بنچ نمبر ایک میں شامل ہوں گے۔

اگلے ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز دستیاب ، 5 چھٹیوں پر ہونگے ، روسٹر جاری

جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ نمبر ٹو، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت بنچ نمبر تین میں شامل ہیں۔

اسی طرح بنچ نمر چار میں اسی طرح جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا جبکہ بنچ نمبر پانچ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہو گا۔

سپریم کورٹ کا تمام عدالتوں کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس عقیل عباسی بنچ نمبر چھ ، بنچ نمبر سات میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں ،علاوہ ازیں بنچ نمبر آٹھ ایڈہاک ججز جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہرعالم میاں خیل پر مشتمل ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.