پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
بابراعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے تاہم دورۂ زمبابوے کے لیے تینوں کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔پاکستانی ٹیم چار سے 18 نومبر تک آسٹریلیا جبکہ 24 نومبر سے پانچ دسمبر تک زمبابوے کا دورہ کرے گی۔پاکستانی ٹیم اس دوران تین ٹی20 اور تین او ڈی آئی (ایک روزہ) میچ کھیلے گی۔انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد سابق کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کیا گیا تھا تاہم اب انہیں دورہ آسٹریلیا کے موقع پر سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔دورۂ زمبابوے کے لیے تینوں کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔محمد رضوان آسٹریلیا کے تمام میچز اور زمبابوے میں صرف ون ڈے میچوں میں دستیاب ہوں گے۔آسٹریلیا کے لیے ون ڈے سکواڈ میں بابر اعظم، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔اس کے علاوہ عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حارث رؤف، کامران غلام اور محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ حسیب اللہ، محمد عرفان خان، نسیم شاہ بھی ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔دورۂ آسٹریلیا کے لیے ٹی 20 سکواڈپی سی بی نے ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ٹی20 سکواڈ میں بابر اعظم، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ اور جہانداد خان شامل ہیں جبکہ عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور عمیر بن یوسف بھی ٹی20 سکواڈ کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان ٹی20 ٹیم میں شامل ہیں۔دورۂ آسٹریلیا اور زمبابوے کا شیڈولخیال رہے کہ آسٹریلیا مین چار سے 10 نومبر تک پاکستانی ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی اور 14 سے 18 نومبر تک ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی۔دورۂ آسٹریلیا کے بعد پاکستانی ٹیم زمبابوے جائے گی جہاں پر 24 سے 28 نومبر تک دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں جس کے بعد یکم دسمبر سے 5 دسمبر تک 3 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔