چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم نے گیری کرسٹن کے ساتھ معاہدہ ختم نہیں کیا،انہوں نے خود استعفیٰ دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاقب جاوید کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہواہے،کچھ لوگوں کے ساتھ کوچنگ سےمتعلق بات چیت چل رہی ہے۔
فخر زمان سے متعلق ذمہ داران سے بات ہوئی ہے، امید ہے کوئی اچھا حل نکل آئیگا،محمد رضوان
فخرزمان سےمتعلق فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی،سلیکشن کے معاملات میں کوئی دخل اندازی نہیں کرتا۔
کسی کھلاڑی کے لیے نہیں کہاکہ اس کو شامل کریں اور اس کو روکیں،ہمارے پاس کئی عہدے خالی ہیں ان پر لوگ رکھنے ہیں۔