فخر زمان سے متعلق ذمہ داران سے بات ہوئی ہے، امید ہے کوئی اچھا حل نکل آئیگا،محمد رضوان

image

کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان کا کہنا ہے کہ جو فیصلے ہمارے اختیار میں نہیں ہوتے، مینجمنٹ فیصلہ کرتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فخر زمان کے حوالے سے ذمہ داران سے بات ہوئی ہے امید ہے کہ کوئی اچھا حل نکل آئے گا،وہ عالمی معیار کا کھلاڑی ہے، اس کی صلاحیتوں سے کوئی بھی اختلاف نہیں۔

دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے سپورٹ سٹاف کا اعلان

بطور کپتان کرکٹ کی بہتری کیلئے جو کچھ ہوسکا کروں گا،کپتان بننے سے پہلے بھی کرکٹ میں اچھی چیزیں ہورہی تھیں،جہاں لگا کہ یہ چیز بہتر کرنی ہے تو کروں گا۔

بڑے ایونٹ میں جہاں اوپننگ تبدیلی کی ضرورت ہوگی کریں گے،پاکستان کیلئے جو بہتر ہوگا بطور ٹیم سب ملکر کریں گے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.