آئینی ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا، بلاول بھٹو

image

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پولو ٹورنامنٹ کا میچ دیکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا۔ سندھ میں بہت کچھ کرنے جا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی معاملات پر گفتگو سے گریز کیا۔ تاہم صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری پر اسلام آباد اس لیے نہیں تھا۔ کہ میں اپنا ویک اینڈ گزارنے آیا ہوں۔ یہ میرا حق ہے کہ میں اپنا ویک اینڈ جہاں مرضی گزاروں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی تقریب میں سب تھے لیکن ویکنڈ تھا۔ تو میرا بھی حق ہے ویکنڈ پر ریسٹ کروں۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات پر پوچھے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم کو بتا کر آیا ہوں کہ میں پولو میچ میں جا رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمن نے حکومت کا ساتھ دے کر یوٹرن لیا، لطیف کھوسہ

ان سے سوال کیا گیا تھا کہ مولانا کا کو آئینی ترمیم پر کیسے منایا۔ تو ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے پوچھو آج پولو میچ میں گھوڑے کیسے اور کتنے خوبصورت تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے آج کا میچ دیکھ کر خوشی ہوئی۔ مردوں کے ساتھ عورتیں بھی پولو کھیل رہی ہیں۔ لاہور میں انتظامیہ کا شکر گزار ہوں اتنا شان دار ایونٹ کروایا گیا ہے۔ میں پولو میچ کے لیے آیا ہوں اور پولو میچ پر ہی بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنا چاہیے۔ اور پولو کلب میں عالمی سطح کا ٹورنامنٹ ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.