لاہور میں ایل پی جی فی کلو 300 روپے تک فروخت ہونے لگی

image

ایل پی جی کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا، شہریوں سے من مانے ریٹ وصول کئے جانے لگے۔

اوگرا کی جانب سے مقرر کی گئی قیمتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لاہور میں ا یل پی جی 280 سے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے۔

ملک میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا کی جانب سے ا یل پی جی کی فی کلو قیمت 251 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ لاہور میں اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں پر ایل پی جی دستیاب ہی نہیں ہے۔

ڈسٹری بیوٹرز اور امپورٹرزشہریوں سے من پسند قیمت وصول کر رہے ہیں، شہریوں کے مہنگی ا یل پی جی ان کی جیبوں پر مزید بوجھ بن گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے تک خود ساختہ اضافہ کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.