آئی ایم ایف پیکج سے نیا قرض پروگرام ملنے کے بعد دیگرعالمی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز کی راہ ہموار

image

آئی ایم ایف سے پاکستان کو 7 ارب ڈالرز کا نیا قرض پروگرام ملنے کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز کی راہ ہموار ہوگئی۔ پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 4 سالوں کے دوران بجٹ سپورٹ کی مد میں دو ارب 75 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال ایشیائی ترقیاتی بینک سے 80 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ کی مد میں ملنے کا امکان ہے جبکہ اگلے تین مالی سال کے دوران پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے سالانہ 65 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2025۔26 سے لیکر مالی سال 2027۔28 تک پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے ہر سال 65 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ میں ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس سے آنے والے سالوں پاکستان کو بہتر فنانسنگ ملنے کے امکانات روشن ہیں۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts