حکومت نے چینی 13 روپے فی کلو سستی کردی

image

چینی 13 روپے فی کلو سستی کردی گئی، قیمت میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 13 روپے فی کلو سستی کردی، ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی نئی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا، اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 153 روپے فی کلو تھی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے شوگر ملز سے خریدی چینی کی قیمت کم کرنےکی درخواست کی تھی ، شوگر ملز مالکان نے فروخت چینی پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو 17 روپے فی کلو کمی کی۔

ذرائع نے بتایا کہ شوگر ملزمالکان سے ری بیٹ لینے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی سستی کی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے12 ہزار میٹرک ٹن چینی 137 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی تھی اور اخراجات ملاکر کارپوریشن کو چینی تقریبا 152 روپے فی کلو میں پڑی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.