پاکستان میں سولر سسٹم کی تازہ ترین قیمتیں کیا ہیں؟

image

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث اکثر لوگ گھروں میں سولر سسٹم نصب کر رہے ہیں تاکہ لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل کی جاسکے لیکن سولر سسٹم کی قیمت میں بھی ربدوبدل ہوتا رہتا ہے۔

رواں ماہ نومبر میں پاکستان میں 5 سے 15 کلو واٹ کے سولر سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکیٹ میں موجود کمپنیوں نے آن گرڈ سسٹم کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جبکہ صارفین کو ہائبرڈ سسٹم کا انتخاب کرتے وقت بیٹریوں کے لیے اضافی اخراجات بھی ادا کرنے ہوں گے۔

پانچ کلو واٹ کے سولر سسٹم کی قیمت ایک لاکھ روپے اضافے سے سات لاکھ پچاس ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 7 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت ایک لاکھ پچاس روپے بڑھ گئی ہے جس کی قیمت اب آٹھ لاکھ پچاس ہزار روپے ہے۔

دس کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں دو لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت گیارہ لاکھ پچاس ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 12 کلو واٹ سسٹم کی قیمت ایک لاکھ پچاس ہزار روپے بڑھ کر بارہ لاکھ پچاس ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں بھی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی نئی قیمت 14 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.