بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی اور لبنانی شہید ، حزب اللہ نے اسرائیلی ٹینک اڑا دیا

image

اسرائیل کے مظالم جاری ، تازہ حملوں میں مزید درجنوں فلسطینی اور لبنانی شہریوں کو شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے رہائشی علاقوں پر بم برسا دیئے جس کے نتیجے میں 28 لبنانی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

فرانس اسرائیل فٹ بال میچ سے قبل فلسطین کے حق میں احتجاج

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں البیضاح قصبے اور نباطیہ کے گاؤں کفر شوبہ میں پیش قدمی کی کوشش کی ، جنوبی لبنان میں یو این امن مشن کی عمارت پر راکٹ حملے میں 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔

ادھر حزب اللّٰہ نے البیضاح میں اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اسرائیلی ٹینک تباہ اور ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کا لبنان میں پیجر ڈیوائس حملوں کااعتراف

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر حملوں میں 24 گھنٹوں میں مزید 50 فلسطینی مزید شہید ہو گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.