چیمپئین ٹرافی 2025 اپنے آغاز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ بھارتی بورڈ ہے جو کہ پاکستان نہ آنے پر بضد ہے۔
اسی حوالے سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا بیان سامنے آگیا ہے۔
پاکستان جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ، پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، دونوں بورڈز یہ فیصلہ کریں گے۔
بھارتی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ، ہماری توجہ چیمپئنز ٹرافی پر ہے، اگر بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجا جائے گا تو ہمیں جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
دوسری طرف بھارتی بورڈ کی ڈھٹائی عروج پر ہے، اور ان کے حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار پر، آئی سی سی نے پی سی بی کو باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارت کے انکار پر سخت فیصلہ لینے کا امکان ہے۔ کیونکہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے کسی متبادل ملک کو قبول نہیں کرے گا جب کہ پی سی بی بھارت کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرے گا۔