برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے اہم خبر

image

تعلیم کیلئے برطانیہ جانے والے طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی، برطانوی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا۔

برطانوی حکومت نے یونیورسٹی کی ٹیوشن فیس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ سیکریٹری ایجوکیشن بریجٹ فلپسن کا کہنا ہے ٹیوشن فیس میں اپریل دو ہزار پچیس سے مہنگائی کے حساب سے اضافہ کیا جائے گا۔ ٹیوشن فیس دو سو پچانوے پاؤنڈ اضافے کے ساتھ نو ہزار پانچ سے پینتیس پاؤنڈ ہوجائے گی۔

یونیورسٹی آف لیڈز کے طلبا کا کہنا ہے فیصلے سے غریب اسٹودنٹس متاثر ہوں گے۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے برطانوی وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا تھا کہ تارکین وطن کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پاسپورٹ پھینک کر ملک بدری سے بچنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

برطانیہ کے وزیر داخلہ کے مطابق حکومت پناہ کی درخواستوں کے لیے ”فاسٹ ٹریک“ نظام بنانے کی کوشش کررہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.