انمول نامی 1500 کلو وزنی بھینس، مالک کا 76 کروڑ میں بھی بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں

image

نئی دہلی بھارتی ریاست ہریانہ کی ایک بھینس نے اپنے وزن، روزانہ کی خوراک اور قیمت کے باعث عالمی شہرت حاصل کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انمول نامی بھینس کو آل انڈیا کسان فیسٹول میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے دور دراز علاقوں سے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچی تھی۔

ویسے تو اپنے نام کی طرح اس بھینس کا کوئی مول نہیں تاہم 1500 کلو وزنی اس بھینس کی قیمت 23 کروڑ بھارتی روپے ہے جو پاکستانی 76 کروڑ روپوں سے زائد بنتے ہیں۔

انسٹا گرام میں نیا فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا

بھینس کو روزانہ زیادہ سے زیادہ کیلیوریز، وٹامنز اور بھرپور غذائیت ملتی رہے، خوراک میں 250 گرام بادام، 4 کلو انار، 30 کیلے اور 20 انڈوں سمیت سبز چارہ، دیسی گھی، سویابین اور مکئی شامل ہیں جبکہ یہ روزانہ 5 کلو دودھ بھی پیتی ہے۔

انمول کی صحت کے ساتھ ساتھ اس کا مالک بھینس کی جلد کا بھی خاص خیال رکھتا ہے جس کے لیے وہ انمول کو روزانہ بادام اور سرسوں کے تیل سے 2 بار نہلاتا ہے۔

تاہم بھینس کے مالک نے بتایا کہ وہ اسے بیچنے کا ارادہ نہیں رکھتا،اسی لیے اس کا نام انمول یعنی وہ جس کی کوئی قیمت نہ ہو رکھا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.