سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

image

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار پانچ سو روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق2500 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10گرام سونے کا بھاؤ 2144 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ31 ہزار 396 روپے ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 25 ڈالراضافے کے بعد 2 ہزار 587 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی دیکھنے میں آئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.