فی تولہ سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے اضافہ

image

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار 86 روپے کے اضافے کے بعد مارکیٹ میں 2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالر اضافے سے 2623 ڈالر فی اونس ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.