حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

image

ایس آئی ایف سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس آئی ایف ای ایم (IFEM) میں 2.5 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے جو پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل، اور لائٹ ڈیزل آئل پر نافذ ہوگا۔اس کا اثر ای ایسکرو (ESCROW) اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا جو ریفائنریوں کے اپ گریڈ منصوبوں کے لیے استعمال ہوگا، یہ ایک عارضی انتظام ہوگا اور آئندہ بجٹ تک جاری رہے گا۔

ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں اوگرا (OGRA) کو آئی ایف ای ایم میں اضافے کے اثرات کا جائزہ لینے اور پیٹرولیم ڈویژن کو خلاصہ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی، جو ای سی سی (ECC) کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاہم، پارکو (PARCO)، جو مارکیٹ کا 48 فیصد حصہ رکھتا ہے، آئی ایف ای ایم میں اضافے کے خلاف ہے اور اسے عارضی انتظام قرار دیتا ہے۔

اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی گئی کہ مقامی ریفائنریوں کے 5 سے 6 ارب ڈالر کے اپ گریڈ منصوبوں کو شروع کرنے کے لیے ایک ہفتے کے اندر قابل عمل منصوبہ پیش کرے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.