سونا مزید 2300 روپے مہنگا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 82 ہزار 800 روپے کا ہو گیا

image

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز بھی بڑھ گئی ، مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونی کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا اجس سے فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔

سونا ایک ہزار روپے مہنگا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 77 ہزار 400 کا ہو گیا

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 971 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 2 ہزار 716 ڈالر کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں3100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.