مسلم لیگ ن کے سابق سیکریٹری اطلاعات صدیق الفاروق چل بسے

image

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سیکریٹری اطلاعات صدیق الفاروق طویل علالت کے بعد چل بسے۔

اتوار کو مسلم لیگ ن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدیق الفاروق وزیراعظم کے سابق پریس سیکریٹری رہے۔

اس کے علاوہ وہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن و متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

صدیق الفاروق گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

صدیق الفاروق طویل عرصے تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے۔ وہ سینیئر صحافی اظہر ملک کے بڑے بھائی تھے۔

ان کی نماز جنازہ (کل) پیر کو صبح 11 بجے ایچ الیون  اسلام آباد کے قبرستان میں ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.