گذشتہ روز مقامی میڈیا میں ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ کرم میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہونے والا گرینڈ جرگہ کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر کا کہنا ہے کہ نکرز کے خاتمے اور اسلحہ حوالگی کے حوالے سے مشاورت کے لیے فریقین نے گرینڈ جرگہ سے ایک دن کا وقت مانگا تھا۔
- ڈپٹی کمشنر ضلع کرم کا کہنا ہے کہ امن و امان کے قیام کے لیے ہونے والا جرگہ آج دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
- ضلع کرم میں دو ماہ سے زیادہ عرصے سے آمد و رفت کے راستوں کی بندش کے باعث علاقے میں اشیائے خوردونوش، تیل، گیس اور ادویات ختم ہو رہی ہیں۔
- وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے۔
- اسلام آباد سمیت پنجاب کے متعدد شہروں کے سکولوں اور تعلیمی اداروں میں آج عام تعطیل ہے۔
کرم امن جرگہ ختم نہیں ہوا، فریقین نے مشاورت کے لیے ایک دن کا وقت مانگا ہے: بیرسٹر ڈاکٹر سیف