سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
ارشاد بھٹی نے دوسری شادی سابقہ اداکارہ سما راج سے کی ہے۔
شادی کی تقریبات لاہور کی بادشاہی مسجد کے قریب واقع لگژری ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی، جس میں گھر والون، رشتہ داروں اور قریبی دوست و احباب نے شرکت کی۔
معروف صحافی کی اہلیہ سما راج نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شادی کی تصویریں اور ویڈیوز قرآنی آیات کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
ان کی یہ پوسٹ اور فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ لیکن اسکے باوجود اب تک ارشاد بھٹی نے شادی کے بارے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
واضح رہے، ارشاد بھٹی کی پہلی بیوی کے انتقال کو تقریباً دو سال ہوچکے ہیں، اور وہ ان سے آج بھی بہت محبت کرتے ہیں۔ وہ کئی پروگراموں میں، مشکل وقت میں اپنی پہلی بیوی کی وفا کا ذکر اور تعریف کر چکے ہیں۔