پنجاب میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری

image

پنجاب میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کے آغاز میں تبدیلی کردی گئی ہے، وزیر تعلیم پنجاب کی جانب سے تعطیلات کے حوالے سے نیا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 20 دسمبر کی بجائے اب 23 دسمبر سے ہو گا، چھٹیاں 10 جنوری 2025ء تک جاری رہیں گی۔

خیبرپختونخوا میں بھی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

گیارہ اور بارہ جنوری بروز ہفتہ اور اتوار کو معمول کی چھٹی ہو گی جس بعد 13 جنوری 2025ء کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔

ترجمان وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہوں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.