کرم میں ادویات اور خوراک کی کمی کا کوئی مسئلہ نہیں، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا

image

پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں ادویات اور خوراک کی کمی کا کوئی مسئلہ نہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خبریں چلانے سے پہلے حکومتی مؤقف ضرور لیا کریں۔ کرم لڑائی میں اینٹی ائرکرافٹ گنز اور راکٹ لانچرز استعمال ہوئے۔ جبکہ کرم میں موجود اسلحہ حکومت کی جانب سے جمع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گرینڈ جرگے میں تمام تجاویز پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کی گئی ہے۔ تاہم کچھ لوگ بھاری اسلحہ سرینڈر کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔ امن وامان یقینی بنانے سے متعلق کچھ لوگوں کو اب بھی شکوک و شبہات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں ، ایاز صادق

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کرم میں ادویات اور نہ خوراک کی موجودگی کا کوئی مسئلہ ہے۔ تاہم عوام کو مشکلات درپیش ہونے میں کوئی شک نہیں۔ کرم میں ہر صورت میں اسلحہ سرینڈر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں طرف سے ایسی قوتیں موجود ہیں جو معاملے کو طول دینے کی کوشش کرتی ہیں۔ اور تشدد کی جانب راغب کرنے والے لوگوں کو روکنا دونوں فریقین کی ذمہ داری ہے۔اب یہ سلسلے ہر صورت میں روکنا ہوں گے۔

مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ کرم کو وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات کی ترسیل جاری ہے۔ اور کرم کے حوالے سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادویات ترسیل میں سڑکوں کی بندش کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔ تاہم ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے بچوں کی اموات کا واقعہ ہونے کی بات غلط ہے۔ کرم ڈی ایچ کیو ایم اس کا حوالہ دے کر شیئر کیا گیا میسج غلط ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ایسا کوئی میسج نہیں کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.