ایک ماہ کیلئے بجلی 63 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

image

ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں 63 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت نومبر کے لئے جمع کرائی گئی ہے۔نیپرا بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی سے متعلق 31 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

مرغی کا گوشت 417 روپے کلو ہو گیا

واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مسلسل چار بار بجلی کی قیمت میں کمی کر چکا ہے، سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق بجلی کی پیداواری لاگت 55 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔

گزشتہ ماہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی، ایل این جی سے 23 روپے20 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی،درخواست کے مطابق ایران سے 27 روپے15 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔

کوئلہ سے بجلی کی پیداواری لاگت 14 روپے 92 پیسے رہی جبکہ نیوکلیئر ذرائع سے ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.