ممنوعہ علاقے میں سگریٹ نوشی ملائیشین وزیرخارجہ کو مہنگی پڑ گئی

image

ملائیشیا کے وزیرخارجہ محمد حسن کو ممنوعہ علاقے میں سگریٹ نوشی کا شوق مہنگا پڑ گیا۔

ملائیشیا کے وزیرصحت ذوالکفل احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ سڑک کنارے ریسٹورنٹ میں بیٹھے وزیرخارجہ محمد حسن کی سگریٹ پیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

یونان کشتی حادثے کے 2مرکزی ملزمان گرفتار

وزیر صحت نے کہا کہ اس علاقے میں سگریٹ نوشی ممنوع ہے، وزیرخارجہ پر ممنوعہ علاقے میں سگریٹ نوشی پرجرمانہ عائد کیا جائے گا، وزیرخارجہ کے دفتر کو اس بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

وزیرخارجہ نے جرم کرنے کی پاداش میں خود جرمانہ عائد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، ملائیشیا میں ریسٹورنٹس ایریا اور کھانے پینے کے تمام مقامات پر 2019 سے سگریٹ نوشی کو غیر قانونی قراردیا گیا ہے۔

قانون کے تحت تمباکو نوشی کے لیے ممنوعہ علاقوں میں سگریٹ پیتے ہوئے پکڑے جانے والے شخص کو 5000 رنگٹ ” 1120 ڈالر”  تک کا جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.