مرغی کا گوشت 29 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا

image

لاہور،پشاور: ایک ہی دن میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے، تین تین میں مرغی کا گوشت 65 روپے کلو مہنگا ہو گیا۔

آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں 29 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرغی کا گو شت 468 روپے کلو ہو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر پھر سستا ہو گیا

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 309 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 323 روپے کلو ہو گیا ہے۔

پشاور میں دو روز میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، سرکاری نرخنامے میں مرغی 310 سے بڑھ کر 340 روپے کلو ہو گئی ہے۔

لاہور انتظامیہ نے سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپے ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.