آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ،ہینرک کلاسن پر جرمانہ عائد

image

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقی کرکٹر ہینرک کلاسن پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

ہینرک کلاسن پر میچ کا 15فیصد جرمانہ،ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیاگیا،انہوں نے پاکستان کیخلاف میچ میں آؤٹ ہونے کےبعد اسٹمپ پر لات مار کر غصہ اتارا تھا۔

جنوبی افریقا کو دوسرے میچ میں بھی شکست،پاکستان نے ون ڈے سیریز جیت لی

واضح رہے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی اننگز کے دوران 26ویں اوور میں محمد رضوان اور ہینرچ کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

حارث رؤف نے اوور کی آخری گیند پر کلاسن کو باؤنسر کیا جس نے انہیں مشتعل کردیا اور یوں زبانی تکرار ہوئی تاہم امپائرز اور پلئیرز کی مداخلت نے بیچ بچاؤ کروایا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.