شاہین آفریدی 58 میچز میں 117 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے

image

شاہین آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑا تو دوسری جانب 58 میچز میں 117 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے۔

شاہین آفریدی نے 58 ایک روزہ میچوں میں وکٹوں کے حوالے سے مچل اسٹارک اور شین بانڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اب 58 ایک روزہ میچز میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک113 وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوز ی لینڈ کے شین بانڈ 58 ایک روزہ میچوں میں 111 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کا جنوبی افریقہ کیخلاف زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا

58 ایک روزہ میچز میں اسپنرز میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ راشد خان کے پاس ہے انہوں نے 125 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، سندیپ لامیچھا 121 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسپین اور فاسٹ باؤلرز کو دیکھا جائے تو 58 میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ افغانستان کے راشد خان کے پاس ہے۔ پاکستان کے ثقلین مشتاق نے اتنے ہی میچوں میں 115 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، شاہین آفریدی نے اب انہیں بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.