4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک

image

وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کر دیئے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مختلف جرائم میں 5292 پاکستانی شہری قید ہیں جن میں سے 4700 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ یو اے ای کی جانب سے شہریوں کے مختلف جرائم میں ملوث ہونے کی تفصیل دیئے جانے پر ان کے پاسپورٹس بلاک کیے گئے ہیں۔

منشیات کے جرائم میں ملوث 2470 افراد جبکہ فراڈ، دھوکہ دہی اور جنسی ہراسانی میں ملوث 100 اور چوری کے جرم میں قید 704 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کئے گئے۔

قتل اور راہزنی میں ملوث 216 پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کیے گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ غیر قانونی طور پر یو اے ای میں رہائش پزیر 375 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.