عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلہ سے متعلق بڑی خبر

image

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا۔

گزشتہ دنوں احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا اور اعلان کیا گیا تھاکہ فیصلہ 23 دسمبر سنایا جائے گا۔

اب ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کل اڈیالہ جیل کے بجائے احتساب عدالت اسلام آباد میں ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی عملے کی جانب سے پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور احتساب عدالت اسلام آباد کل 190 ملین پاونڈ ریفرنس پر فیصلے کی نئی تاریخ دے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ جنوری 2025 کے پہلے ہفتے میں سنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم گواہان سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی بیان ریکارڈ کروایا۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں گزشتہ سال 27 فروری کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.