ہم متحد ہوئے تو ملک کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

image

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم متحد ہوئے تو ملک کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اور ملک کو قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق آگے لے کر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن کی کوشش ہوتی ہے کہ ملک کمزور ہو۔ صدر زرداری اور وزیر اعظم کی لیڈرشپ میں ملک آگے بڑھ رہا ہے۔ اور ہم نے بیرونی طاقتوں کی سازشوں سے ملک کو بچانا ہے۔ ہم متحد ہوئے تو ملک کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مل کر پاکستان کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے، گورنر سندھ

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز اور جمہوریت کے شہدا کو یاد رکھنا چاہیے۔ اور شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ملک مضبوط ہے۔

فلسطین کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔ اور دنیا فلسطین میں اسرائیلی بربریت رکوانے کے لیے کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو سزائیں ہوئیں اور مقدمات چل رہے ہیں۔ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔ اور بگڑے ہوئے طبقے کی اصلاح وقت کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.