امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے ملک میں 10کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں،مافیا اور حکمرانوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔
ایف آئی اے کی کارروائی،یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزم گرفتار
پھالیہ میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت گندم اور گنےکی امدادی قیمت کا اعلان کرے،انہوں نے استفسار کیا کہ چولستان میں زمینیں کس میرٹ پر تقسیم ہو رہی ہیں؟کارپوریٹ فارمنگ سے عام کسان برباد ہو جائے گا۔
کسانوں کے حقوق کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے،کسان تحریک کو پورے ملک میں پھیلائیں گے،آئی پی پیز مافیا کیخلاف بھی احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔
حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،کسان اس ملک کی بہتری کے لئے کوشاں ہے،گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کے بعد حکومت مکر گئی۔
چیمپئنز ٹی20 کپ کا ٹائٹل اے بی ایل اسٹالینز نے جیت لیا
اسکول نجی اداروں کو دیکرحکمران مفت تعلیم کا حق بھی چھین رہے ہیں،آئی ایم ایف سرمایہ داروں پر ٹیکس لگانے کی بات کرتا ہے،یہ مزدوروں اور کسانوں پر ٹیکس لگاتے ہیں،حکمرانوں نے اپنی مراعات میں سو فیصد اضافہ کیا۔