راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 13 خارجی مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سروروغا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 13 خارجی ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے خارجی سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج ذمہ داریوں سے معذرت کر لی
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔