مل کر پاکستان کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے، گورنر سندھ

image

کراچی: گورنر سندھ کامران کان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سب نے مل کر پاکستان کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزار قائد پر حاضری دی۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آج پوری قوم بابائے قوم کایوم پیدائش منا رہی ہے۔ اور قائداعظم محمد علی جناح کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ لیکن مایوس نہیں ہونا اور ان چیلنجز سے نمٹ لیں گے۔ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ اور سب نے مل کر اس ملک کی بہتری کے لیے اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ قائد اعظم کا فرمان ہے کہ مسلمان مشکل وقت سےگھبراتا نہیں۔ اور سپہ سالار ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں پاکستان کو معاشی طور پر خوشحال نہیں دیکھنا چاہتیں۔ اور ایک سیاسی جماعت کے پیچھے بیرونی ہاتھ اور فنڈنگ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت میں ہر عزت دار آدمی بات کرنے سے ڈرتا تھا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ ملک میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اور ہم سب نے مل کر پاکستان کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ جبکہ پاکستان کی ترقی اور بہتری بعض بیرونی طاقتوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.