عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کے تحت نہیں چاہتے،مذاکراتی کمیٹی

image

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کے تحت نہیں چاہتے،وہ تمام مقدمات کا سامنا کرنے کے بعد ہی باہر آئیں گے۔

سابق وزیراعظم سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات کی،مذاکرات میں ہمارے صرف 2مطالبات ہیں۔

سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی کمی

حکومت سے مذاکرات کیلئے ٹائم فریم رکھا گیا ہے ،31جنوری 2025تک مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں،پہلی بار کسی جماعت کو اس طرح انتقامی کارروائی کانشانہ بنایا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی ملاقات کی،علی امین گنڈا پور اورعمران خان کی ملاقات تقریباً ڈھائی گھنٹے جاری رہی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.