ملک میں سونےکی قیمتوں میں استحکام

image

کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونےکی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار200 روپےپرمستحکم رہا جبکہ 10گرام سونا 2 لاکھ 34 ہزار225 روپےپربرقراررہا۔

سیاست میں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کاواحد راستہ ہے،خواجہ آصف

کس ملک کے پاس کتنا سونا ہے؟

دوسری جانب ورلڈ گولڈ کونسل کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک امریکا ہے جس کے پاس 8133 ٹن سونا ہے۔

فہرست میں جرمنی 3352 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ دوسرے، اٹلی 2451 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ تیسرے، فرانس 2436 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ چوتھے، روس 2332 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ پانچویں، چین2191 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ چھٹے، سوئٹزرلینڈ 1040 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ ساتویں، جاپان 845 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ آٹھویں، بھارت 800 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ نویں جبکہ نیدرلینڈز 612 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 (سی-5) کیلئے تعمیراتی لائسنس جاری

ورلڈ گولڈ کونسل کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان 64 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ فہرست میں 46 ویں نمبر پر ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.