بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے ازبکستان میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے پراسیس کو عارضی طور پر روکنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔
یہ فیصلہ وزارت خارجہ کی جانب سے موصول ہونے والی ان رپورٹس کے بعد کیا گیا ہے جن میں بتایا گیا تھا کہ ازبکستان میں پاکستانی کارکنوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورکام کیلئے نامناسب حالات کا سامنا ہے۔
نئے سال کی تقریبات،ابو ظہبی 6 عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے تیار
میڈیارپورٹس کے مطابق دستیاب نوٹیفکیشن میں ملک بھر کے تمام پروٹیکٹوریٹ دفاتر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر ازبکستان کے لئے مزید کارکنوں کے پروٹیکٹر روک دیں۔
خیال رہے بیرون ملک جاب کے لیے حکومت پاسپورٹ پر پروٹیکٹر لگا کر دیتی ہے جس کے بغیر پاکستانی ورکر باہر جاب کے لئے سفر نہیں کر سکتا۔