26 نومبر احتجاج ، تحریک انصاف کے 250 کارکنوں کی ضمانت منظور ، 158 کی مسترد

image

 26 نومبر کے احتجاج پر درج 13 مقدمات میں 250 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں منظور جبکہ 158 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر کے احتجاج پر پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے 250 ملزمان کی ضمانتیں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر کے رہائی کا حکم دیدیا۔

3 ارب ، 20 کروڑ روپے کا ٹیکس فراڈ ، شریک ملزم کی 100 روپے میں ضمانت منظور

تھانہ بنی گالا کے مقدمہ میں 18 ملزمان کی ضمانت اور تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1032 میں 43 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوئیں جبکہ ایک ملزم کی درخواست خارج کر دی گئی۔

علاوہ ازیں تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مقدمہ میں 9 ملزمان، تھانہ نون میں دائر مقدمہ کے 17 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جبکہ ایک ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔

علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل ، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی منسوخ

اسی طرح عدالت نے تھانہ آبپارہ کے مقدمہ نمبر 1022 میں 70 ملزمان کی ضمانتیں منظور ، 25 ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج ، تھانہ آئی نائن کے مقدمہ میں 30 جبکہ تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ میں 13 ملزمان کی درخواستیں منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جبکہ 2 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔

تھانہ سیکرٹریٹ کے 2 مقدمات میں 120 ملزمان کی ضمانتیں خارج جبکہ 10 ملزمان کو ضمانت مل گئی، تھانہ سہالہ کے 25 اور تھانہ شمس کالونی کے 30 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.