وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی مستعفی ہو گئے۔
موہن منجیانی اقلیتی نشست پر منتخب ہوئے تھے، موہن منجیانی نے پارٹی قیادت کو اعتماد میں لے کر استعفیٰ دیا، موہن منجیانی نے استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا۔
مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا جاتا ، حکومت میں رہنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہئے ، ایم کیو ایم
ذرائع کا کہنا ہے کہ موہن منجیانی نے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا ہے۔ دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ موہن منجیانی کی نامزدگی پر پارٹی میں اختلاف پایا جا رہا تھا۔