صوبوں میں مدارس رجسٹریشن بارے قانون سازی ، وزیر اعظم کی مولانا فضل الرحمن کو حمایت کی یقین دہانی

image

مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے مدارس کی رجسٹریشن کی قانون سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم سے صوبوں میں قانون سازی کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کو حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

عمران خان ملنا ملنا چاہیں گے تو سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں گا ، مولانا فضل الرحمن

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبوں میں قانون سازی کے لیے وزرائے اعلیٰ سے رابطہ کروں گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صدرِ مملکت نے مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق پارلیمان سے منظور سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ پر دستخط کر دیئے تھے ، صدر کے دستخط کے بعد مدارس رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.