جولائی تا دسمبر 2024:پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 4 فیصد اضافہ

image

جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں 8.03 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 7.68 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی ۔

پی ٹی آئی کی پالیسیوں نے ٹیلی کام انڈسٹری میں روزگار کے مواقع پیدا کیے،سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

دسمبر میں 1.28 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ہوئی جو نومبر کے 1.58 ملین ٹن کے مقابلہ میں 19 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ دسمبر 2023 میں 1.24 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ہوئی جو دسمبر 2024 میں بڑھ کر 1.28 ملین ٹن ہو گئی۔

رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی آفر کی تردید کردی

اعدادوشمار کےمطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پٹرول کی فروخت کا حجم 3.75 ملین ٹن ، ہائی سپیڈ ڈیزل 3.40 ملین ٹن اور فرنس آئل کی فروخت کا حجم 0.35 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.57 ملین ٹن پٹرول ، 3.16 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.56 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.