چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کا جنوبی وزیرستان، ٹانک کی عدالتیں دوبارہ فعال کرنے کا حکم

image

پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی عدالتیں دوبارہ فعال کرنے کا حکم جاری کردیا، رجسٹرارنے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پشاورہائیکورٹ کے جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل افسران اوردیگرمتعلقہ حکام کو ہدایات دی گئی ہے کہ جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزاورسینئر سول ججز اپنےعدالتی امور دوبارہ شروع کریں۔

26 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں کی ضمانتیں منظور، رہا کرنے کا حکم

واضح رہے کہ امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث 2 اکتوبر 2024 کو جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں عدالتیں ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کی گئی تھیں۔

جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے ججز ڈی آئی خان میں کام کررہے تھے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے ججز کو اپنے متعلقہ اضلاع میں جوڈیشل کام دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.