دھند کے ڈیرے، موٹرویز کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

image

ملک کے زیادہ ترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، کئی مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملک کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2  لاہور سے  کوٹ مومن جبکہ موٹروے ایم 3 کو لاہور سے عبدالحکیم تک بند کردیا گیا۔

موٹروے ایم 4  پنڈی بھٹیاں سےعبدالحکیم تک جبکہ موٹروے ایم 5  شیرشاہ رحیم یارخان سے روہڑی تک دھند کے باعث موٹرویزکو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

شدید دھند، موٹر وے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات سفر کریں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.