پاکستان نے سلامتی کونسل کےغیرمستقل رکن کے طور پرذمہ داریاں سنبھال لیں۔
نیویارک، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کاپرچم لگا دیا گیا، پاکستانی پرچم قائم مقام مستقل مندوب عاصم افتخارنے لگایا۔
دفتر خارجہ کی سابق ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ فرانس میں سفیر تعینات
قائم مقام مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل میں کسی دباؤکے بغیرذمہ داریاں ادا کرے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان آٹھویں بار 15 رکنی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہے، جون میں پاکستان سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب ہوا تھا۔