کیپ ٹائون ٹیسٹ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج ہوگا

image

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کر کٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائیگا،میزبا ن ٹیم کو پہلے ہی ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

گزشتہ روز قومی کر کٹر نےکیپ ٹاون میںبھر پور پریکٹس سیشن کیا، کھلاڑیوں نے دو گھنٹے تک پریکٹس کی، جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں ایک فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنیکا فیصلہ کرگیا ہے۔

انگلینڈ چمپئنز ٹرافی میں افغانستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ نہیں کریگا، برطانوی میڈیا کا دعوی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولرعامر جمال کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر جمال کی جگہ فاسٹ بولر میرحمزہ کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

ٹیم مینجمنٹ بطور سپنر سلمان علی آغا پر نگاہیں جمائے بیٹھی ہے، آل راونڈر نے 18 ٹیسٹ میچو ں میں 58.75 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے بیٹر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال ہائی ہے، پہلے ٹیسٹ میں ہونے والی غلطیوں سے سیکھا ہے، کوشش ہے دوسرے ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.